معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی،

0
94

میاں چنوں: ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم کے مطابق معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری اور مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جبکہ ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا۔ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے فائر لگنے سے جانبحق ہونے کا معاملہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس رولر ہیلتھ سینڑ تلمبہ پہنچ گئی۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے روانہ واقعہ کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی بعد اصل حقائق حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری مولانا عاصم جمیل کے لواحقین نے نامعلوم افراد کا نام لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق معروف عالم دین کے بیٹے کے مبینہ طور پر گولی لگنے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے، ڈی پی او خانیوال، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں