اسٹیل ٹائون واٹر ہائیڈرینٹ بند، سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد

0
186

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کل شام سے شیرپاؤ ہائیڈرینٹ اسٹیل ٹائون کو بند کردیا ہے۔

ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹر بورڈ ہمیشہ معزز عدالتوں کے ہر فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرتا ہے، معزز عدالت کا جیسے ہی حکم ناما ملا اس پر فوری طور پر عملدرآمد کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے مکینوں، سرکاری و عسکری اداروں، مساجد، ہسپتالوں کو پانی کی فراہمی کے متبادل آپشنز پر غور جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں