سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع

0
133

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا۔ منصوبہ KCCDZ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد CPEC پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون (KCCDZ) کو CPEC میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے۔

 علی زیدی نے کہا کہ منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا۔ جس سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا اور منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔ منصوبہ آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔ منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں