جلد ہی مختلف اضلاع میں خود جاکر ان اسکیموں اور ہونے والے و جاری کاموں کا خود معائنہ کروں گا، سعید غنی

0
43

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آصف میمن، اسپیشل سیکرٹری ڈیولپمنٹ سندھ ایجوکیشن، ڈی جی پی ڈی آر، ڈی جی کے الجز سمیت دیگر اعلٰی حکام شامل تھے۔

اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز و کالجز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبے بھر کی اسکولز و کالجز میں گذشتہ مالی سال کی اسکیموں اور موجودہ مالی سال میں رکھی جانے والی اسکیموں پر صوبائی وزیر کو افسران نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس بار ہماری ترجیع ہوگی کہ جو اسکیمیں جاری ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے۔ موجودہ مالی سال کی اسکیموں کی پی سی ون کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرکے فوری ان اسکیموں کو بھی شروع کیا جائے۔ اس سال ترقیاتی کاموں کے مختص بجٹ کے علاوہ وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور مزید فنڈز اسی صورت میں ہم لے سکتے ہیں جب مختص شدہ فنڈز کا استعمال کرکے اس کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم تمام اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اسکیمیں گذشتہ مالی سال میں مکمل کی گئی ہیں اور جو اسکیمیں ابھی جاری ہیں اس کی مکمل رپورٹ اضلاع وار بنا کر دی جائیں۔ تمام ترقیاتی کام مقرر کردہ وقت میں مکمل کی جائیں اور جلد ہی مختلف اضلاع میں خود جاکر ان اسکیموں اور ہونے والے و جاری کاموں کا خود معائنہ کروں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں