پولیس پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

0
145

ٹھٹھہ: گھارو کے قریب پولیس پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی سخی محمد اور کانسٹیبل علی نواز کو شہید کرنے والا ملزم صدرو ملاح پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ صبح پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا۔

پولیس اسٹیشن گھارو کی حدود ہاری کیمپ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔  جوابی فائرنگ سے مرکزی ملزم صدرو ملا ح پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے اور پولیس کا سرچ اپریشن جاری تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں