شعر و شاعری کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ماہانہ ”سالگرہ مشاعرے“ کا انعقاد

0
53

کراچی: آرٹس کونسل کے معزز ممبران نے الیکشن میں ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے بے حد مشکور ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ممبران کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں۔ اسی لیے جو ممبران شاعر ہیں ان کی پزیرائی کے لیے سالگرہ مشاعرے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے آرٹس کونسل میں منعقدہ سالگرہ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔ سالگرہ مشاعرے میں اسی مہینے پیدا ہونے والے شعراء کرام کو موقع دیا جائے گا کہ وہ مشاعرے میں اپنا کلام پیش کریں۔ جنوری میں پیدا ہونے والے مختلف شعراء کرام نے سال کے پہلے مشاعرے میں اپنا اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی صدر پریس کلب فاضل جمیلی تھے جبکہ صدارت کے فراءض فاطمہ حسن نے ادا کیے۔ سالگرہ مشاعرے میں 23 شعراء کرام نے حصہ لیا جن میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، فاضل جمیلی، قمر وارثی،بصبیحہ صبا، سعدیہ حریم، خلیل اللہ فاروقی، سہیل احمد، عشرت گودھروی، تبسم صدیقی، عبدلحمید ساقی، ڈاکٹر نثار احمد نثار، امت الحی وفا، ارشاد احمد بھٹی، سعد الدین سعد، شہاب اقتدار قدر، ظفر بھوپالی، اقبال شاہ، محمد اعظم، جعفر محمد عالم، وحید نور، سیمان نوید عباس، ماجد فرید ساٹی، پروفیسر منہاج العارفین شامل تھے۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور تمام شعراء کرام نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں