اے این پی وفد کی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی رہائش گاہ شکارپور ہاؤس آمد

0
42

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی کی قیادت میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی رہائش گاہ شکارپور ہاؤس آمد

وفد کا استقبال وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کیا، وفد میں میاں افتخار حسین, شاہی سید و دیگر شامل تھے۔
امتیازشیخ اور وفد کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائیں گے۔ نااہل اور ناکام حکمران ملک کی معیشت کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔
امتیاز شیخ کی رہائش گاہ پر وفد کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ نے وفد کو سندھ کا روائتی تحفہ ٹوپی اور اجرک پیش کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں