ڈائریکٹر اوقاف لاہور 2 لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

0
79

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اوقاف لاہور رفیق نور کو ٹھیکیدار سے سرکاری کام کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور موقع پر ہی مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزم ڈائریکٹر رفیق نور سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اوقاف رفیق نور کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں