پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا یوم تکبیر پر اظہار تشکر

0
277

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا یوم تکبیر پر اظہار تشکر کیا۔

حمزہ شہباز نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ پاکستان کا پرچم آج پوری دنیا میں سر بلند ہوا۔ آج کے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کے آہنی عزم اور ارادے کا پتہ چلا۔ قائد محمد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ نواز شریف نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے۔ نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف وہ کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے، جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ نواز شریف نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان اپنے عزت و وقار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کے سائنسدان اور جوہری پروگرام سے جڑے ہر فرد اور ادارے کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ایسی قیادت اور قوم کا یہ جذبہ اور طرزِ عمل موجود ہو تو کوئی چیلنج بھی چیلنج نہیں رہتا۔ نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی نظریاتی بقا سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں