سانحہ جڑانوالہ کے گرجا گھروں کی بحالی کا کام جاری، دی پاکستان ڈیجیٹل کی رپورٹ

0
20

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالا میں جہاں پر دو ہفتے قبل قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے گرجا گھروں پر حملہ کیا جبکہ 300 سے زائد گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ مسیحی برادری کی کئی عبادت گاہیں اور رہاشی مکانات میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں دو مسیحیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مسیحیوں پر حملے کرنے کے الزام میں تقریبا 130 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں کے حالات و واقعات جائزہ لینے کیلئے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، آئی جی پنجاب اور نگراں وِزیر اعلی پنجاب محسن نقوی آچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں