لاری گینگ کے خلاف آپریشن جاری، ٹھکانے مسمار

0
190

ملتان: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائیلی علاقہ تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی زیر کمان لادی گینگ کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اندر پہاڑ ٹرائیبل ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بلٹ پروف بکتر بند گاڑیوں سمیت 300 سے زائد پولیس اہلکاران سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔

پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن سے دہشت کی علامت لادی گینگ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بربریت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی ہدایت پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او عمر سعید ملک اس سرچ آپریشن کو خود لیڈ کر رہے ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

 ڈیرہ غازی خان کے لادی گینگ کے لوگوں کے ٹھکانے مسمار کر کے نذر آتش کئے گئے ہیں۔ گینگ کے خلاف آپریشن میں فورسز اندر پہاڑ  ٹرائیبل ایریا تمن کھوسہ میں خدا بخش چکرانی کے گھر تک پہنچ گئیں،چکرانی کے گھر کو جلا دیا گیا۔ گینگ اپنے ٹھکانے کو چھوڑ کر فرار، فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں