وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کراچی کا اچانک دورہ

0
18

کراچی: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ رحمانی مسجد، طارق روڈ کے پاس ایک کولڈ ڈرنک کارنر پر رُک گئے۔ کولڈ ڈرنک کارنر پر پٹھان نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا، نابینا پٹھان بزرگ نے اپنے اسٹور پر ایک بورڈ لگایا ہوا ہے۔ بورڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کو اپیل لکھی ہے وہ نابینا بوڑھا ہے اس کو کوئی تنگ نہ کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک خود پی اور اپنے ساتھ صوبائی وزراء اور دیگر دوستوں کو پلائی، وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک کے پیسہ دینے کے بعد بزرگ شخص سے کہا میں وزیراعلیٰ سندھ ہوں۔

آپ کو کون تنگ کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا بزرگ کو سوال نے سوال کیا جس پر بزرگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پولیس، انتظامیہ تنگ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسی وقت فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں، یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے ہلال رزق کما رہا ہے۔ یہ بزرگ شخص ایک ہلال رزق اور محنت کی بہترین مثال ہے، ہمیں اس کی ہمت افضائی کرنی چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں