وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری کی ملاقات

0
93

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے اور ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، ان کی شمولیت یقینی بنائی کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں