دوران ڈکیتی زخمی حالت میں گرفتار ملزم تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار نکلا

0
158

کراچی: مدینہ کالونی کے علاقے میں دوران ڈکیتی زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا۔ ملزم محمد نبی نے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے امیدوار کی حیثیت یوسی 6 وارڈ 4 کے کونسلر کے امیدوار کا الیکشن لڑا اور 305 ووٹ حاصل کئے۔

ملزم گرفتاری سے قبل 2 وارداتیں انجام دے چکا تھا۔ ملزم نے پہلی واردات اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پکوڑہ چوک پر کی جبکہ دوسری واردات کے دوران ملزم نے سعیدآباد بسم اللہ چوک پر شہری کو لوٹا تاہم تیسری واردات کے دوران ملزم پکڑا گیا اور ملزم کے ساتھی صدام اور عزیز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی ماضی میں پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں