اے وی ایل سی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، دو خواتین سمیت 7 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار

0
42

کراچی: ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم رائو کے مطابق اے وی ایل سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 7 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شجاعت، دانش، عطااللہ، احتشام، دانیال، قرۃالعین اور کنول شامل ہیں۔

گرفتار کار لفٹرز سے چھ کاریں برآمد کرلیں اور برآمد شدہ گاڑیوں میں ہنڈا سِوک، ہونڈا سٹی، سوزوکی کلٹس اور آلٹو کاریں شامل جو کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی ہیں اور جن کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہے۔گروہ کے مرکزی کردار  قرۃالعین عینی اور شوہر شجاعت ہیں، ملزمان اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے اور تفریح کے لیے کاریں چراتے تھے۔ نشے کے بعد ملزمان لانگ ڈرائیو پر نکل جاتے تھے اور ملزمان نے دو کاریں فروخت بھی کی۔ باقی گاڑیاں نشہ اترنے کے بعد کسی بھی علاقے میں چھوڑ دیتے تھے اور قرۃالعین کا دیور اپنے مرحوم بھائی کی ایکسائز پولیس کی یونیفارم استعمال کرتا تھا۔ والدہ کو پتہ چلا تو یونیفارم جلادی اور یونیفارم جلانے پر ملزم اپنے بھائی کی ایکسائز کیپ پہن کر واردات کرنے لگا۔ ملزمان مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کر چکے ہیں۔ ملزم دانیال کسی بھی کار کو کھولنے کی مہارت رکھتا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں