سندھ ہائی کورٹ کا کراچی واٹر بورڈ کو لانڈھی شیرپائو ہائیڈرنٹ فوری بند کرنے کا حکم

0
155

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر بورڈ کی لانڈھی شیرپاو ہائیڈرنٹ فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود شیرپاؤ ہائیڈرنٹ چلانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ دے دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور سپرینڈنٹ انجنئیرکو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

درخواست میں عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ غیرقانونی ہائیڈرینٹ چلا رہی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے جج سید حسن اظہر رضوی حکم امتناعی بھی جاری کردیا۔

فیضان ایچ میمن ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت نے حکم عدولی پر فریقین سے 8 نومبر تک وضاحت طلب کرلی۔ ایک سال قبل بھی عدالت نے ٹھیکے سے متعلق کارروائی کالعدم قرار دے دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں