سندھ میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر ملازمتوں کی منظوری دے گئی

0
59

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ نے کہا کہ  فوتی کوٹا عملدرآمد کے حوالے سے سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹے پر 6522 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 309 ملازمتوں کی منظوری دی گئی جس میں محکمہ صحت میں 50، روینیو میں 12 اور محکمہ بلدیات میں 29، اسکول ایجوکیشن میں 129، ورکس سروسز میں 10 اور محکمہ ایکسائیز میں 3،  محکمہ خوراک میں 7، کالج ایجوکیشن میں 6، پاپولیشن میں 6، محکمہ قانون میں 1، آبپاشی میں 1، محکمہ داخلہ میں بھی 1 اور کوآپریٹو میں 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو کیس پہلے منظور کئے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ انہوں نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں