ضیاء الرحمٰن کی بطورڈی سی تعیناتی، کنورنوید جمیل نے وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا

0
54

کراچی: مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاءالرحمٰن کی کراچی میں بطور ڈی سی تعیناتی پر ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

 وزیراعلی سندھ کو خط میں لکھا ہے کہ ضیاءالرحمان کی تعیناتی سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے اور سپریم کورٹ نے سندھ میں ڈپیوٹیشن تعیناتی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ایم کیو ایم نے ضیا الرحمان کی تعیناتی اور ڈیپوٹیشن کو فوری منسوخ  کرنے کا مطالبہ کردیا اور ضیا الرحمان کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ صوبے میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ پہلے ہی ایم کیو ایم اٹھاچکی ہے اور جعلی ڈومیسائل کا معاملہ حل ہوا نہیں اسکے باوجود ڈی سی کے طور ضیاالرحمان کو غیرقانونی تعینات کیا گیاہے۔ صوبے بھر میں میرٹ سے ہٹ کر سرکاری عہدوں پر تعیناتیاں بھی ہیں۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں غیرقانونی ترقیوں کو بھی فوری منسوخ کیا جائے۔ سندھ حکومت نے ضیاء الرحمان کی حساس ضلعے میں کیوں تعینات کیا۔

کنورنوید جمیل نے کہا کہ دوسرے صوبے کے افسرکی تعیناتی سے ضلع وسطی کےحالات خراب ہوسکتے ہیں اور ایم کیوایم پہلے ہی کراچی اورحیدرآباد میں جعلی ڈومیسائل کے خلاف عدالت میں ہے۔ جعلی ڈومیسائل کی کااجراء نوجوانوں کے روزگارچھیننے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں