بن قاسم تھانے نے عوام اور کاروباری افراد کو ڈکیتوں کے رہم و کرم پر چھوڑ دیا

0
211

کراچی: بن قاسم تھانے کے ایس ایچ او نے عوام اور کاروباری افراد کو ڈکیتوں کے رہم و کرم پر چھوڑ دیا۔ بن قاسم تھانے کے حدود میں ایک ہفتے کے دوران تیسرے شوروم مالک کو لوٹ لیا گیا اور ایس ایچ او بن قاسم عمران آفریدی علاقے میں و امان بحال رکھنے میں ناکام ہوگئے۔

گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شوروم کے مالک بن قاسم تھانے کے حدود میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ بینک سے 13 لاکھ روپے لے کے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر واقع شوروم پر پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو بھی موقع پر پہنچ گئے اور شو روم کے مالک کو ملزمان نے تعاقب کے بعد شو روم کی دہلیز پر لوٹ لیا۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان سے بار بار رقم نیچے گرتی رہی ملزمان بلا خوف و خطر اٹھاتے رہے۔ شاہ ٹائون موڑ پر ڈکیتی کے دوران بن قاسم پولیس کے اہلکار غائب تھے۔ اسلحہ کے زور پر ڈاکو 13 لاکھ روپے لے کر با آسانی فرار ہوگئے۔

یاد رہے بن قاسم تھانہ اسٹیل ملز سے ہونے والی اربوں روپے کی چوریوں کا سوراغ لگانے میں بھی تاحال ناکام ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں