وفاقی حکومت کا معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
47

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ عوام کو اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں الجھایا جارہا ہے۔ اگر واقعی معاشی ترقی ہورہی ہے تو پھر مہنگائی اور غربت میں کیوں اضافہ ہورہا ہے۔ لگتا ہے وفاقی وزراء اور ترجمان صرف جھوٹ بولنے پر مامور ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام اور صنعت کاروں کی زندگی اجیرن کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث صنعتی شعبے میں بحران کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ معاشی اشارئیے وفاقی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وفاقی حکومت کے وزراء اور ترجمان جھوٹ بولنا بند کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں