اسٹیل ٹائون میں مکانات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات سرد خانے کی نزر

0
92

کراچی (مدثر غفور) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے گزشتہ سال اسٹیل ٹائون میں سرکاری مکانات کرایے پر اُٹھانے اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا 24/2022 نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کی۔

زرائع کے مطابق سی ای او اسٹیل ملز نے انچارج ٹائون شپ محمد فیصل خان اور انچارج اسٹیٹ غلام مصطفی کی منشا سے اسٹیل ٹائون کے سرکاری مکانات کو پرائیویٹ کرائے طور پر دینے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری لئے بغیر ہی 150 سے زائد سرکاری مکانات کو اپنے من پسند دوستوں کو بھاری رشوت کے عوض نوازا گیا۔

ایف آئی اے نے سی ای او اسٹیل ملز سمیت اس وقت کے انچارج ٹائون شپ محمد فیصل خان اور انچارج اسٹیٹ غلام مصطفی سے اسٹیل ٹائون میں موجود تمام سرکاری مکانات، رہائش پزیر افراد کے کوائف، سرکاری عہدہ، مکان الاٹ کیے جانے کی تاریخ اور سرکاری گریڈ سے متعلق ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا تھا۔

مزکورہ خبر پر موقف لینے کیلئے نمائندہ نے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر غلام مرتضی کاکا کو دو سوالات کہ سوال نمبر 1 اسٹیل ٹائون میں سرکاری مکانات کرایے پر اُٹھانے اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے کے نوٹس نمبر 24/2022 کی انکوائری کی اپڈیٹ کیا ہے؟، سوال نمبر 2 ایف آئی اے نے اسٹیل ملز کے افسران سے ریکارڈ طلب کیا تھا اس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ بھیجے گئے جن پر انہوں نے کال کرکے موقف میں کہا کہ میں آپ کو جواب دینے کا پاپند نہیں ہوں اور اس حوالے سے آپ ہمارے ایف آئی اے کے فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔

زرائع کے مطابق ڈیلی ویجز انچارج ریاض منگی اپنے دست راز سابق انچارج ٹائون شپ اور ایس او ٹو سی ای او فیصل خان اور انچارج اسٹیٹ غلام مصطفی کو انکوائری سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ایک سال گزرنے باوجود ایف آئی اے میں انکوائری سرد خانے کی نزر کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں