وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل کی ملاقات

0
29

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات ہوئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے نئے کمانڈر کراچی کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو سالانہ 30 ملین روپے گرانٹ دیتے ہیں اور  ہم یہ گرانٹ کیڈٹ کالجز کو برابر کرینگے۔

کمانڈر کراچی نے بتایا کہ اس کالج میں 600 سے زائد طلبا ہیں اور صالح آباد کراچی میں نیوی نے ہائی اسکول ایڈوپ کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صالح آباد اسکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کریگی اور سجاول میں ایک کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔ ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کیلئے کیڈٹ کالج ہونا چاہئے اور ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی۔ میں چاہتا ہوں کہ ماہیگیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں اور اس لیئے سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں