کرمنل جسثس سسٹم میں مضبوط پراسیکیوشن ہی انصاف فراہم کرتا ہے، مرتضٰی وہاب

0
51

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز اپنے علم، اہلیت اور معاشرے کی لاج رکھیں گے۔ سرکاری وکیل کا تاثر ہمارے معاشرے میں اجاگر نہیں کیا گیا اور دنیا کے کسی بھی نظامِ عدل میں وکیل استغاثہ کا کردار بہت اہم ہے۔ پولیس اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ استغاثہ عدل کا کلیدی کردار ہے۔ ماضی میں وکیلِ استغاثہ کی اہمیت کو اجاگر نہیں کیا گیا۔ سندھ حکومت نظامِ عدل کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ کرمنل جسثس سسٹم میں مضبوط پراسیکیوشن ہی انصاف فراہم کرتا ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ پراسیکیوٹر کو کسی بھی صورت پرسیکیوٹر نہیں ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں