سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کا معاملہ، عدالت کی دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت

0
372

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کا معاملہ پر کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں اس وقت 140 سے 150 روپے فروخت ہورہا ہے، جس پر عدالت نے چار ہفتوں میں قیمتوں کے تعین کا حکم دیا تھا، تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ علی احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملک جو مہنگائی کا عالم ہے ہر کوئی پریشان ہے، آپ کو معلوم ہے چارے کی کیا قیمت ہے؟۔ ہر چیز روز نئے نرخ ہوتے ہیں، ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں۔

عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ
قیمتوں کا تعین کرنا ایڈمنسٹریشن کی زمہ داری ہے۔

کمشنر کراچی نے رپورٹ جمع کراواتے ہوئے بتایا کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئی اجلاس کرچکے ہیں۔ 24 نومبر کو مزید اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ 2310 منافع خوروں پر 1 ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت کی منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری کرکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں