وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس

0
142

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، پارلیمینٹری سیکریٹری قاسم سراج سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری صحت، سیکریٹری فنانس، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کمشنر کراچی، کورپس 5، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک تھے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے اجلاس میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کیسز 8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ حیدرآباد 16.64 فیصد باقی دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسز ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جس پر کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کے اس طرح بڑھنا پریشان کن بات ہے۔ سندھ میں کوویڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 مریض انتقال کر گئے۔

کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فروری 2021 میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں۔ اپریل میں اب تک 72 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے یہ کیسز بڑھتے جائیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ  اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور  کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید 70 وینٹی لیٹرز کا شہر کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اور سہولتوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں