سندھ حکومت نے مہنگائی روکنے کے لئے افسران کو میجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے، نوٹیفکیشن جاری

0
159

کراچی: سندھ حکومت نےمہنگائی روکنے کےلئے افسران کو میجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام افسران ڈی سیز کی نگرانی میں کام کریں گے، مہنگائی روکنا کمشنرز اور ڈی سیز کی ذمہ داری ہوگی۔ سیکشن افسران، ایڈیشنل ڈی سیز، اے سی، زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجسٹریٹ کے اختیارات رکھیں گے۔

فوڈ کنٹرولرز، لیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بیورو سپلائی کے افسران کو بھی حکومت نے اختیارات دے دیے ہیں۔ یہ تمام افسران کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں چیک کرنے، جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں