قیمتیں کنٹرول کے لیے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہو گا، وزیر اعلی سندھ

0
67

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کے لیے آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہو گا، آرڈیننس سندھ کابینہ نے منظور کیا تھا

گورنر سندھ نے بھی آرڈیننس کی سمری فوری طلب کر لی ہے، آرڈیننس کے تحت مجسٹریٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے  فوڈ انسپکٹر کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور فوڈ انسپکٹر سختی سے حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کے خلاف فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ ناجائز منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا، سرکاری نرخ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں