ایل این جی کی خریداری 83 ارب کرپشن داستان ہے، شازیہ مری

0
46

کراچی: سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے۔ عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور عمران خان دو رخی بلا ہیں۔ عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا دوسرا رخ لوٹ مار کرنا اور ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں۔ عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آسکتے اور عمران خان نہ عوام کو جوابدہ نہ پارلیمان کو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں