سندھ حکومت رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام

0
130

کراچی: سندھ کے صوبائی وزراء پریس کانفرنس اور چیف سیکریٹری سندھ مہنگائی کی روک تھام کیلئے روایتی اجلاس اور پریس کانفرنس کرتے رہے تاہم رمضان کے پہلے روزے میں ہی دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ سندھ حکومت رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی۔ پہلے روزے میں ہی سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

کمشنر کراچی سمیت ماتحت، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز غائب ہوگئے۔ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے بجائے دکانداد اور تاجر اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے لگے۔

سبزی، دال، چاول، گھی، انڈے، بیسن اور گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ہوگیا، غیر قانوی ٹھیلے پتھارے والے بھی مہنگی اشیاء بچنے لگے۔

شہر کے مختلف علاقوں کے دکانداروں نے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کو کوڑے دان میں پھینک دیا اور شہری ڈبل قیمت پر مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں