سینیٹ الیکشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متحرک ہوگئے

0
40

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں سے مشاورت
وزیراعلیٰ سے اعجاز احمد چودھری، بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیمور، عون عباس بپی اور مسلم لیگ(ق) کے کامل علی آغا نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی۔ سیف اللہ خان نیازی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور وزیراعلیٰ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور عون چودھری کی مشاورتی اجلاس میں شرکت۔

سینیٹ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ پنجاب میں تحریک انصاف او رمسلم لیگ(ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا- امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی طے کرلی ہے-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں