اسٹیل ٹائون میں سپریم کورٹ کے ججز کیلئے خواتین کی طرف سے قران خوانی کا اہتمام

0
264

کراچی: پاکستان اسٹیل کی رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون کے مختلف فلیٹس اور گھروں میں گزشتہ تین روز سے خواتین کی طرف سے معزز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ساتھی ججز کی صحت یابی اور دراز عمر کیلئے قران خوانی کا اہتمام جارہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کیلئے اسٹیل ٹائون میں قران خوانی کا اہتمام کرنے والی خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیل مل کے اسکول میں ٹیچر ہوں اور ہم تنخواہوں سے پریشان ہیں اس کے علاوہ کوئی اور زریعہ معاش نہیں تھا۔ اسٹیل ملز کی نااہل انتظامیہ کے لوگ ملی بھگت سے ہمارے بچوں سے گھروں کی چھت چھین رہے تھے جسے چیف جسٹس نے بروقت اپنا کندھا استمعال کرنے کے بجائے ناکام بنادیا۔

انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ اب اللہ ہماری زندگیاں چیف جسٹس صاحب اور دوسرے ججز کو لگ جائیں جنہوں نے ہم ملازمین کے روزگار کا تحفظ اور ہماری چھت کی حٖفاظت کی ہے۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ ماضی میں اسٹیل مل کے ہر ملازمین کو اسٹیل مل انتظامیہ نے پلاٹ دیا اور ہمیں نہیں ملا جو اب فیز 4 میں ملنا چاہئے تھا مگر یہ تو ہماری چھتیں کھینچنے لگ گئے تھے۔ ہماری چیف جسٹس گلزار احمد سے اپیل ہے کہ یا ہمیں گلشن حدید فیز4 میں پلاٹ دیے جائیں یا پھر ہمیں بک ویلیو پر اسٹیل ٹائون کے گھر دے دیئے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں