اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ آمد

0
72

اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ آمد۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر ،کچھ ہی دیر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

والکن بوذکر اور وزیر خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ چارٹر میں دیے گئے زریں اصولوں کی پاسداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر جنرل اسمبلی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے صدر، وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
والکن بوذکر پہلے ترک ڈپلومیٹ ہیں جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے منصب پر متمکن ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں