کراچی پولیس فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

0
49

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب سمیت شہرمیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کے افسران و جوان محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ موجودہ وبائی صورت حال کے تحت حکومتی احکامات کی عملداری کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

 اجلاس میں لاک ڈاؤن کے لیئے حکومتی احکامات لاگو کرنے اور  عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت کو کنڑول کرنے کے لئیے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ حکومت کے جاری کردہ احکامات کے تحت شام سات بجے کے بعد کمرشل سرگرمیاں اور عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ آج شام 7 بجے سے شہر میں حکومت کے جاری کردہ احکامات کے تحت لاک ڈاؤن کے حوالے سے سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا لہذا عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں