قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں یوم ولادت

0
28

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 93 ویں یوم ولادت پر شاندار لاڑکانہ کے آرٹ کائونسل آف پاکستان میں شہید بھٹو کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے خراج عقید پیش کیا گیا ہے، شہید بھٹو کے 93 ویں سالگرہ کے موقع پر پی پی پی کے صوبائی اور ضلعی رہنمائوں کی جانب سے 93 پائونڈ کا کیک کاٹا گیا اور سالگرہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، دوسری جانب اپنی جاری کردہ پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم سیاسی رہنما تھے، جس کا حقیقی معنوں میں جینا مرنا اپنی عوام کے لیئے تھا وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دولخت ہونے والے ملک کو چند سالوں کے مختصر عرصے میں معاشی انقلاب برپا کرنا، متفقہ دستور دینا، پاکستان کو اسلامی دنیا کا محور و مرکز بنانا، ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانا اور عوام کو سیاسی شعور کی طاقت دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فہم و تدبر اور کاوشوں کی چند مثالیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد قائدِ عوام وہ عظیم رہنما تھے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست خواہ معاشرے پر گہرے و دو رس مثبت نقوش چھوڑے ہیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیئے قابلِ فخر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے بانی چیئرمین کے نظریئے پر سختی سے کاربند ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کے لیے میدانِ جہد میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں