ہائی ٹینشن لائن ٹرپ: کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

0
34

کراچی: کے الیکٹرک کی ای ایچ ٹی لائن ٹرپ ہوگئی۔ لائن ٹرپ ہونے سے شہرکے کئی گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوگئے اور گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے سے شہرکے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

زرائع کے الیکٹرک کے مطابق لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا نیوکراچی، گلشن اقبال، بفرزون، شادمان، سرسید ٹاون، کلیانہ ٹاون، ناگن چورنگی، سرجانی، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم،گلستان جوہر،۔منظور کالونی، پی ای سی ایچ ای بلاک چھ اور دو کی بجلی معطل ہوگئی۔

 شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے شہری شدید گرمی میں پریشان ہیں۔ ڈیفنس فیز ون، ملیر ماڈل کالونی، گلشن حدید، اسٹیل ٹائون، لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں بھی بجلی معطل ہے

اس کے علاوہ گلستان جوہر، موسمیات اسکیم 33، لیاقت آباد سی ون ایریا،  گلستان جوہر بلاک 14، 18 ، 19، سر سید ٹاؤن ، نارتھ کراچی اور اطراف میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کراچی کے علاقوں گلبرگ، نیو کراچی، کلفٹن بلاک 5،  صدر، ایم اے جناح روڈ ، موبائل مارکیٹ،الیکٹرانک مارکیٹ  اور ہائیکورٹ میں بھی بجلی تقریباً تین گھنٹوں سے معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی ہے اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کرگئی ہے  جس کی وجہ سے 45 گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں، بجلی معطلی کا معاملہ ہنگامی بنیاد پر دیکھا جارہا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں