‏سندھ حکومت کا کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری

0
30

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا جوکہ 31 مئی تک قابل عمل ہوگا۔

کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں۔ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد کے لئے کاروبار کے اوقات صبح 6.00  سے رات 800  بجے تک ہوگا۔ ہوٹل ریستوران صرف ٹیک اوے رات 12 بجے تک کرسکیں گے۔ بیکری دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کاروبار کھول سکیں گے۔

‏سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن ان ڈور آوٹ ڈور ڈائنگ، تقریبات ممنوع ہیں۔ پارلر، جم، سینما، تھیٹر اور مزارات بند رہیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فی صد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔
ہفتہ اور اتوار اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام کاروبار مکمل بند رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں