36گھنٹے گزرنے کے باوجود قرت العین کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی

0
519

حیدرآباد: حیدرآباد تھانہ بلدیہ کی حدود میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی قرت العین کا کیس 36 گھنٹے گذرنے کے بعد بھی داخل نہیں ہوسکا۔ شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل ہونے والی 3 معصوم بچوں کی ماں قرت العین کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے درد ناک انکشاف سامنے آگئے ہیں۔

قرت العین کے ورثہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قرت العین کے شوہر عمر میمن نے نشے کی حالت میں رات کو 8 بجے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور رات کو دیر سے اپنی بے ہوش بیوی کا گلا دبا دیا جس میں ہماری بیٹی قتل ہوگئی۔

 ورثہ نے مزید کہا ہے کہ قرت العین کا قاتل شوہر عمر میمن بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس ہماری مرضی پر ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے۔

مقتول خاتون کے ورثہ نے اعلی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقتول قرت العین کے قاتل شوہر عمر میمن کو سخت سزا دے کر ہماری بیٹی سے انصاف کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں