نینشل گرڈ سے بجلی نہ ملنے کا بہانہ، کے الیکٹرک کی بدانتظامی عیاں ہوگئی

0
89

اسلام آباد: نیشنل گرڈ سے 300 میگاوات بجلی نہ ملنے کا بہانہ بناکر کے الیکٹرک کی بدانتظامی عیاں ہوگئی۔ اسٹار صارفین کے لئے بھی نصف شب کے بعد انوکھی لوڈشیڈنگ مسلط کردی گئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے لئے تمام علاقہ کے لئے منصفانہ شیڈول کی بجائے غیرمنصفانہ ہتھکنڈے اپنا رکھے ہیں۔ لانڈھی کورنگی سہراب گوٹھ ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال ال آصف اسکوائر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رات میں لوڈشیڈنگ کی آڑ میں گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا نوٹس لیا جائے۔

کے الیکٹرک کی انوکھی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ کے بااثر گھر دفاتر بازاروں سوسائٹیوں کی بجلی 24 گھنٹے بحال اور مخصوص علاقہ میں اسٹار صادفین کے لئے دن رات کے اوقات میں 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

صارفین نے کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے تحت بجلی کی سپلائی پورے علاقہ میں معطل ہونے کی بجائے کورنگی لانڈھی کی مخصوص آبادیوں تک محدود کرکے حق تلفی کی جارہی ہے۔ دن رات کسی بھی وقت بجلی کی سپلائی منقطع کرنے میں ملوث کے الیکٹرک کے مقامی اہلکار صارفین کی کھلی حق تلفی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

سحروافطار نماز تراویح کے اوقات کے علاوہ نصف شب میں بھی طویل دورانیہ کی غیرقانونی لوڈشیڈنگ توانائی پالیسی کے برخلاف ہے۔ اسٹار صارفین نت وفاقی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نصف شب کے بعد لوڈشیڈنگ کے نام پر بجلی بند کرنے کے اقدام کا نوٹس لیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں