ایف آئی اے سائبر کرائم کی کراچی میں کارروائی

0
59

کراچی: ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کراچی میں کارروائی، خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور میموری کارڈ متاثرہ خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹرایف آئی اے وقار چوہان کی ہدایت پر تفتیشی ٹیم نے کیس سے جڑے تمام شواہد اکٹھے کرلئے اور ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالغفار کی موجودگی میں ٹیم نے ناظم آباد میں چھاپا مار کر ملزم کو گرفتارکیا۔ گرفتار ملزم شعیب کو دو ہزار سترہ میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ان دنوں بیل پر تھا۔ ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد درجنوں فیک  آئی ڈیز بنائیں اور ملزم نے گرفتاری سے پہلے صرف گھر والوں کو بلیک میل کیا لیکن ضمانت پر باہر آنے بعد کئی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر تمام گھر والوں کی تصاویر ڈال دیں۔

ملزم نے خاتون کے ساتھ پورے گھرانے کو بلیک میل کیا، ملزم نے گھر والوں کی تصاویر بھی ان غیراخلاقی تصاویر کے ساتھ شیئر کی اور گھر کے تمام افراد کے موبائل نمبر بھی ڈال دیے۔ متاثرہ خاندان نے گھر بدلا نمبر تبدیل کیا لیکن ملزم میں ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ذہنی دباؤ میں آکر متاثرہ خاتون کئی باہر خودکشی کی کوشش کرچکی ہے۔ ملزم نے پہلے لڑکی سے منگنی کی اور بھی محبت کا ڈرامہ کرکے غیر اخلاقی تصاویر بنوائی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم میں اس طرح کے کئی کیس سامنے آرہے ہیں۔ خواتین اور گھر والوں کو ایسے فراڈیوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں