ہفتے میں صرف 5 دن کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ

0
65

اسلام آباد: این سی او سی کے اہم فیصلے سامنے آگئے۔
‏کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 11 اپریل تک ملک بھر میں رات 8 بجے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور ہفتے میں صرف پانچ دن کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏سینما اور مزارات مکمل  بند رہیں گے اور ‏300 افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

‏بند مقامات پر ہونیوالے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ ‏اسپورٹس، تہوار، ثقافتی اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ‏تمام سرکاری، نجی دفاتر، عدالتوں میں 50 فیصد گھر سےکام کرنے کی پالیسی اختیار ہوگی۔ ‏تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں کا 24 مارچ کو جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں