نور مقدم کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں نہیں مروا سکتا، امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی، شیخ رشید

0
108

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں، محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے اور افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ ایف آئی اے، نادرا اور سائبر کرائم میں  تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کورونا ویکسین کی سرٹیفکیشن کا نظام نادرا میں تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نورمقدم کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں نہیں مروا سکتا، امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔ اپوزیشن سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، شہباز شریف آئیں اور بسم اللہ ووٹنگ مشین سے کریں۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور ش لیگ 2 جماعتیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں