طارق معین صدیقی کے بھائی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، کے یو جے کا اظہار تعزیت، نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی

0
42

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن اور جیو نیوز کراچی کے ڈپٹی بیورو چیف طارق معین صدیقی کے چھوٹے بھائی کاشف معین صدیقی کی اہلیہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر صفورا چورنگی کے قریب واقع جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں ہوگی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں طارق معین صدیقی اور ان کے بھائی سے اس نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کاشف معین صدیقی میٹرو ٹی وی میں بطور نیوز کیمرہ مین کام کرچکے ہیں ان کے لیے شریک حیات کا اتنی جلدی دنیا سے چلے جانا یقینا انتہائی صدمے کا باعث ہے یہ صدیقی فیملی کے لیے ایک مشکل وقت ہے لیکن کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی کی صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

کے یو جے نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں