اگر ‘باڈھ’ کو تحصیل کا درجہ نہ دیا تو وزیر اعلی ہائوس کا گھیرائو کریں گے، گودہرا کمیونٹی کا اعلان

0
58

کراچی: باڈھ کی کراچی میں آباد گودہرابکمیونٹی کی طرف سے گبول چوک پر باڈھ تعلقہ موومنٹ کی قیادت کے ساتھ مل کرمظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت باڈھ تعلقہ موومنٹ کے کنوینر۔کامریڈ علی محمد بروھی،بکنوینر کراچی حمید سومرو، عبدالسلام بوکرہ، انورشیخ و دیگر نے کی۔

باڈھ تعلقہ کے مطالبے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر علی محمد بروھی نے کہا کہ باڈھ شہرکے ساتھ زیادتیوں کی داستان طویل ہے۔ لاکھوں آبادی والے شہرکو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ شہریوں کی برداشت اب ختم ہوچکی ہے ہمیں شہر کے دیرینہ مطالبے کانوٹیفکیشن چاہیئے۔ باڈھ کے شہری سو ہفتوں سے زائد احتجاج کررہے ہیں پرباب تک حکرانوں کی طرف سے صرف زبانی یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں جوناکافی ہیں

کنوینر کراچی حمید سومرو نے کہا کہ تعلقہ موومنٹ کاپلیٹ فارم شہری حقوق کی حقیقی آواز ہے نہ صرف تعلقے کے حق میں جدوجہدکی جائے گی پر شہر کو نوجوان قیادت بھی فراہم کریں گے۔

گودہرا کمیونٹی کے رہنمائوں عبدالسلام بوکرہ، انور شیخ اور عبدالمجید ڈھولکی کاکہنا تھا کہ پچاس سال سے زائد عرصہ ہوا ہے باڈھ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اگر باڈھ کو جلد تعلقہ کادرجہ نہیں دیا گیا تو کراچی کی اہم کاروباری برادیوں سے مل کر وزیراعلی سندھ کے گھر کا گھیرائو کریں گے۔ مظاہرے سے شاہد بروھی اشرف چنہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں