بابا رحمتا ‏سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید

0
674

کراچی: ‏سابق چیف جسٹس ثاقب نثار المعروف بابا رحمتا نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کردی۔

جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

دوسری جانب نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب اس مبینہ آڈیو کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

جیو نیوز کے سوال کہ کیا آڈیو کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس بھیجیں گے؟ اس پر ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سوچ رہا ہوں کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں