جماعت اسلامی لاہور کا ‘اب جاگ میرے لاہور’ مہم کے سلسلے میں احتجاج

0
294

لاہور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہدرہ موڑ پر “اب جاگ میرے لاہور” مہم کے سلسلے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔

 مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد و دیگر قائدین کر رہے تھے۔ مظاہرے میں تاجر برادری اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک تھی اور مظاہرین کے مطالبات میں شاہدرہ موڑ فلائی اوور کی تعمیر، امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور کی تعمیر، شرق پور روڈ کی مرمت و تعمیر اور شاہدرہ میں کوڑا کرکٹ و گندگی کی صفائی و دیگر عوامی مسائل کا حل شامل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صفائی اور امن و امان کے حوالے سے لاہور کو کراچی نہیں بننے دیں گے۔ باغوں کے شہر لاہور کو نا اہل حکمرانوں اور انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ جب تک لاہوریوں کے مسائل حل نہیں ہوتے جماعت اسلامی حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں