نسلا ٹاور کی تعمیر، اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے سابقہ افسران سمیت 21 افسران کے خلاف کیس دائر کردیا

0
108

کراچی: نسلا ٹاور کی تعمیرات کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے سابقہ ڈی جیز منظور کاکا اور آشکار داور سمیت 21 افسران پر کیس داخل کردیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے انسپیکٹر زاہد میرانی کی فریاد پر ایس بی سی اے افسران، سندھی مسلم سوسائٹی اور ماسٹر پلان کے افسران پر کیس داخل کیا گیا ہے۔

غالب منصور، نوید بشیر، اسلام احمد خان، محمد آصف، یونس ھاشم، محمد جاوید پر کیس داخل کیا گیا ہے۔ علی مھدی، ولایت علی، عرفان قریشی، بشیر احمد، صفدر مگسی، فرحان قیصر کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں۔ بلڈر امین درزی، سابقہ مختیار کار خیر محمد ڈاہری، سمیع سومرو کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی کی انتظامیہ نے بلڈر مزمل امین درزی سے ملی بگھت کرکے روڈ کے 264 گز الاٹ کیئے۔ بلڈر کے پاس 780 اسکوائر یارڈ کی لیز تھی، ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ، مختیار جمشید ٹاؤن نے بھی رشوت کے عیوض جعلی انٹری کی۔ ایس بی سی اے افسران نے رشوت لیکر 780 اسکوائر گز کی جگہ پر 1122 گز پر عمارت بنانے کی منظوری دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں