شکار پور، کچے کے علاقے میں پولیس کا ایکشن، 8 ڈاکو ہلاک 12 زخمی

0
39

شکارپور: ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کچے کے علاقے میں پولیس کا ایکشن، 8 ڈاکو ہلاک 12 زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں 3 اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا اور آپریشن میں اب تک 6 مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔ جب تک علاقہ کلئیر نہیں ہوگا آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آخری سانس تک آپریشن جاری رہے گا۔ قسم اٹھائی ہے سندھ پولیس کےشہیداجوانوں کےخون کاحساب لوگا۔ ڈاکو راج کی دہشت گردی اب میں خودختم کروگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں