اسٹیل ملز’ تاریخی چوری کے بعد ریکارڈ غائب ہونا شروع

0
132

کراچی (مدثر غفور) عمران خان دور حکومت میں پاکستان اسٹیل ملز میں پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی دس ارب روپے سے زائد کی چوری کے بعد ایف آئی اے کراچی کے چھاپے کے خدشے کے پیش نظر اسٹیل ملز سے اہم ریکارڈ کے کاغذات غائب ہونا شروع ہوگئے۔

اسٹیل ملز زرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوچکی ہے اور چوریاں اب بھی معمول ہیں لیکن ایف آئی اے کے متحرک ہونے کے  بعد مرحوم سابق سی ای او اسٹیل ملز کے قریبی افسروں نے ریکارڈ غائب کرنا شروع کردیا ہے۔ ریکارڈ میں اسٹیل ملز پلانٹ، اسکریپ، سلیب، سلیگ سمیت رشین دور کے قیمتی پرزہ جات کے چوری ہونے کا ریکارڈ اور سالانہ مالیاتی آڈٹ رپورٹ کے تحت پلانٹ میں موجود مشینری کا ریکارڈ ہے جو اب غائب ہونا شروع ہوچکا ہے۔

زرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں دس ارب روپے کی چوریوں کے مرکزی ملزم ایکٹنگ جی ایم انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی رواں ہفتے اسٹیل ملز سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں لیکن اسٹیل ملز آفس سے معمول کے مطابق قیمتی ریکارڈ فائلز کی صورت ہاتھوں میں لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اے اینڈ پی طارق خان کے قریبی افسران نے بھی ریکارڈ ٹھکانے لگانا شروع کردیا ہے تاکہ ایف آئی اے سے خود بھی بچا جاسکے اور اپنے آقاؤںکو بھی بچایا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں