سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عدالت نے سابق شوہر کو سزا سنادی

0
22

کراچی: سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے کا معاملہ۔ عدالت نے ملزم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر 12 سال قید کی سزا سنادی۔ سٹی کورٹ عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا۔ متاثرہ خاتون دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کے توسط سے شکایت درج کروائی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں