ڈیرہ غازی خان مسافر کوچ اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، سے زائد افراد جاں بحق بیسیوں زخمی

0
171

ڈیرہ غازی خان: انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا۔ حادثہ بائی پاس جھوک یار شاہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی۔ حادثے میں تیس سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔


 
ڈیرہ غازی خان، ٹیچنگ ہسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی۔ مسافر بس میں 80 سے زائد افراد سوار تھے اور مختلف شہروں میں کام کرنے والے مزدور عید کی چھٹیوں پر گھروں کو واپس جارہے تھے۔ حادثہ میں مجموعی طور پر 87 افراد متاثر ہوئے حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی۔ 45 افراد زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں زیرعلاج ہیں زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کردیا گیا اور ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں